گوارہ کی 20 من فی ایکڑتک پیداوار والا بیج تیار

گوارہ کی 20 من فی ایکڑتک پیداوار والا بیج تیار

فی ایکڑ 10کلوگرام بیج استعمال کریں، ڈی اے پی اور یوریا ڈالیں : ماہرین

فیصل آباد(اے پی پی ) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوارہ ایک انتہائی منافع بخش فصل ہے ، اسے کمرشل بنیادوں پر کاشت کرکے بہتر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوارہ کا زیادہ پیداوار کا حامل بیج تیار کر لیا گیا ہے جو فی ایکڑ اوسط پیداوار 18 سے 20من دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان فی ایکڑ 10کلوگرام بیج استعمال کریں۔فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا پھول نکلتے وقت استعمال کر کے معیاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گوارہ کی فصل بھاری میرا زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے ۔ یہ فصل ایک یا دو پانی میں تیار ہوجاتی ہے ۔ اس کی کاشت کا اول موسم 15جولائی تک ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں