چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

کوٹ لکھپت میں ناصر ، برکی میں عابد ،گوالمنڈی میں جمشید کولوٹ لیاگیا شادمان ،ڈیفنس ، لاری اڈا ، مزنگ، سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز اوردیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایاگیاہے کہ کوٹ لکھپت میں ڈاکو ناصر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل ، برکی میں عابد سے 2 لاکھ 25ہزار اور موبا ئل ،گوالمنڈی میں جمشید سے 2لاکھ اور موبائل ،مزنگ میں اختر سے 1لاکھ 70ہزار اور موبائل ،یکی گیٹ میں طارق سے 1 لاکھ45ہزار اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں بابر سے 1 لاکھ 65 ہزار اور موبائل ، جوہر ٹاؤن میں جمیل سے 1 لاکھ اور موبائل ، شیرا کوٹ میں فہد سے 2لاکھ اور موبائل، شاہدرہ میں امانت سے 30 ہزار اور موبائل جبکہ شیرا کوٹ میں افضل سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔ ادھر شادمان سے اویس ،ڈیفنس سے نعیم ، لاری اڈا سے جواد ، مزنگ سے نوید اور سندر سے اشتیاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں