7دن تک سمندر میں بہنے والا شخص زندہ بچ گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شخص 7 دن تک سمندر میں پھنسے رہنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا۔
چِن نامی شخص کو جون 2026 کے شروع میں صوبہ ہینان کی چینگ مائی کاؤنٹی کے قریب سمندر میں 2 ماہی گیروں نے بچایا۔27 مئی کو یہ شخص ہینان کے صدر مقام Haikou کے ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا جب تند و تیز لہروں میں بہہ گیا۔39 سالہ چِن کا تعلق گوانگشی سے ہے اور وہ اس جگہ سیاحت کے لیے آئے تھے ۔ چِن گہرے پانیوں میں پہنچ گئے اور مدد کے لیے فون بھی نہیں کرسکے کیونکہ ان کا موبائل فون گم ہوگیا تھا۔ اگلے 2 دن چِن نے 80 چھوٹے کیکڑے کچے کھالیے جبکہ واہموں کا سامنا بھی ہوا۔7 ویں دن چِن کو 2 ماہی گیروں نے دریافت کیا اور ایک ڈنڈا پکڑایا ۔ماہی گیروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے چِن کو کہا کہ اب تم ہمارے ساتھ ہو اور ہم تم کو مرنے نہیں دیں گے ۔