فٹبال ورلڈکپ، پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ

فٹبال ورلڈکپ،  پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ

ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا، افریقی کھلاڑیوں نے انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک ریپبلک کو دو ایک سے شکست دی، اوہ ہیون کا فیصلہ کن گول

میکسیکو (سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے ۔ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں 7 مواقع پر 1 میچ میں 3 یا زائد ریڈ کارڈ دکھائے گئے ۔ افتتاحی میچ میں میکسیکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک ریپبلک کو ہرا دیا۔جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے شکست دی ہے ۔

جنوبی کوریا کے شاندار کھیل کے باوجود میچ کا پہلا گول 59ویں منٹ میں جمہوریہ چیک کے لادیسلاو کریجچی نے ایک طویل تھرو اِن پر لادیسلاو کریجچی نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر کیا۔برتری حاصل کرنے کے باوجود چیک ٹیم دباؤ میں رہی اور جنوبی کوریا نے 67ویں منٹ میں مقابلہ برابر کردیا۔چیک ٹیم نے 77ویں منٹ میں ایک اور گول کیا لیکن ٹوماس سوچیک کی یہ کوشش آف سائیڈ قرار دے دی گئی۔اس کے صرف تین منٹ بعد جنوبی کوریا کے متبادل کھلاڑی اوہ ہیون گیو نے فیصلہ کن گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 سے یادگار فتح دلا دی۔اس کامیابی کے بعد جنوبی کوریا گروپ اے میں تین پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہے ، جہاں شریک میزبان میکسیکو بھی تین پوائنٹس حاصل کر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں