انسانوں کے چلنے کے حوالے سے منفرد راز دریافت
ٹوکیو (نیٹ نیوز)اگر آپ سے کہا جائے کہ کھڑے ہوکر کسی سمت میں چہل قدمی کریں، تو کیا کریں گے ؟یقین کرنا مشکل ہوگا کہ چاہے آپ رائٹ ہینڈڈ ہو یا لیفٹ، زیادہ امکان یہی ہے کہ گھڑی کی سوئی کی حرکت کے برعکس یعنی دائیں سے بائیں یا کاؤنٹر کلاک وائز سمت میں چلنا شروع کر دیں گے ۔
سائنسدانوں کو معلوم نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے مگر یہ ضرور واضح ہے کہ لوگ اس طرح چلنا پسند کرتے ہیں۔جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا۔ محققین کے مطابق 33 میں سے 32 تجرباتی ٹرائلز کے دوران ہم نے دیکھا کہ لوگ کاؤنٹر کلاک وائز چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا لگ بھگ ہر فرد ہی گھڑی کی سوئی کی حرکت کے برعکس چلنے کو ترجیح دیتا ہے ، ایسا متعدد ممالک کے لوگوں میں دیکھنے میں آیا۔