بیمار ہونے کے باوجود ملازمین کام پر کیوں آتے ہیں
ہارورڈ (نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض اداروں میں حاضری سے متعلق سخت پالیسیاں ملازمین کو بیماری کی حالت میں بھی کام پر آنے پر مجبور کر رہی ہیں، جس سے نہ صرف ملازمین کی صحت بلکہ کام کی کارکردگی اور عوامی صحت کے حوالے سے بھی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
یہ تحقیق ہارورڈ کینیڈی سکول، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے ، سٹونی بروک یونیورسٹی اور وین سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے ۔تحقیق کے مطابق جن ملازمین کو حاضری کی بنیاد پر جرمانہ نما پوائنٹس یا تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، وہ بیماری کے باوجود کام پر آنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں حتیٰ کہ اگر انہیں باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی کی سہولت بھی حاصل ہو۔ محققین کے مطابق اگر ادارے واقعی صحت مند اور فلاحی کام کی جگہیں بنانا چاہتے ہیں تو انہیں حاضری پالیسیوں کا بھی ازسرِنو جائزہ لینا ہوگا۔