کینیڈا میں فیفا ورلڈ کپ کی دوسری شاندار افتتاحی تقریب

کینیڈا میں فیفا ورلڈ کپ کی دوسری شاندار افتتاحی تقریب

کینیڈا میں فیفا ورلڈ کپ کی دوسری شاندار افتتاحی تقریب عالمی فن کاروں کی پرفارمنس موسیقی، رقص اور ثقافتی مظاہر کا حسین امتزاج

ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کے سلسلے میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاندار رنگا رنگ شو کا انعقاد کیا گیا، جہاں عالمی فن کاروں نے پرفارمنس دی۔کینیڈا میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں موسیقی، رقص اور ثقافتی مظاہر کا حسین امتزاج پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران اداکارہ اور گلوکارہ نورا فتیحی سٹیج پر جلوہ گر ہوئیں، جن کی پرفارمنس کو شائقین نے بھرپور داد دی۔اس موقع پر ویجی ڈریم اور سنجے نے بھی اپنی پرفارمنس سے ماحول کو مزید گرما دیا۔ تیز دھڑکنوں والی موسیقی اور جدید سٹیج لائٹس نے تقریب کو ایک عالمی معیار کا شو بنا دیا۔افتتاحی تقریب کے دوران ویجی ڈریم کی پرفارمنس خاص توجہ کا مرکز رہی۔ سٹیڈیم میں موجود شائقین مختلف ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ اپنی ٹیموں کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے رہے ۔ منتظمین کے مطابق اس افتتاحی شو کا مقصد نہ صرف ورلڈ کپ کے آغاز کو یادگار بنانا تھا بل کہ کینیڈا کی ثقافتی تنوع اور عالمی ہم آہنگی کو بھی اجاگر کرنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں