گھاس پر پراسرار نمبر8647نمودار، اس کا مطلب کیا

 گھاس پر پراسرار نمبر8647نمودار، اس کا مطلب کیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع نیشنل مال کے سبزہ زار پر پراسرار انداز میں بڑی تحریر 8647 نمودار ہوئی۔

اس واقعے کے بعد وفاقی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ داخلہ نے اسے توڑ پھوڑ کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پارک پولیس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور ذمہ دار افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔ 8647 حالیہ برسوں میں ایک سیاسی نعرے کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض ناقدین احتجاج کی علامت قرار دیتے ہیں۔ اس میں 86 امریکی ریسٹورنٹ انڈسٹری سے نکلنے والی ایک بول چال کی اصطلاح ہے ، جس کا مطلب کسی چیز یا شخص کو ہٹا دینا یا مسترد کرنا سمجھا جاتا ہے ، جبکہ 47 سے مراد ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر لیا جاتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں