فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کتنی اور یہ کس سے بنی

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی قیمت کتنی اور یہ کس سے بنی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی جیتنے کیلئے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے 1930 سے 2022 یعنی 92 سال کے دوران 22 بار ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔

1930 سے 1938 کے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں کو جو ٹرافی دی گئی اسے فرانس کے ڈیزائنر Abel Lafleur نے ڈیزائن کیا تھا جسے چاندی سے تیار کیا گیا مگر وہ گولڈ پلیٹڈ تھی۔ برطانیہ میں ہونے والے 1966 کے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل اس ٹرافی کو ایک عوامی نمائش کے دوران چوری کرلیا گیا اب فیفا ورلڈکپ میں جو ٹرافی استعمال کی جاتی ہے وہ 1974 کے ورلڈکپ کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی ،یہ ٹرافی 2038 کے ٹورنامنٹ تک ٹیموں کو دی جائے گی اور اس کے بعد نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے اور 75 فیصد حصہ سونے پر مشتمل ہے ۔ ٹرافی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مالیت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں