چاندی144،سونا2300روپے سستا،ڈالر کی قدر کم

چاندی144،سونا2300روپے سستا،ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4لاکھ 52ہزار 936،دس گرام 3لاکھ 87ہزار 615کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرمزید گھٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4305 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2070 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کی کمی سے 7359 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.26 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.27 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں