سلنڈر دھماکا،آتشزدگی واقعات،بچہ جاں بحق ،6افراد زخمی

سلنڈر دھماکا،آتشزدگی واقعات،بچہ جاں بحق ،6افراد زخمی

گرین ٹائون میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ،زخمی ہسپتال منتقل بھگت پورہ میں گھر میں آگ،5سالہ احمد پہلے ہی مردہ پڑا ملا،ریسکیو ٹیم

لاہور(کرائم رپورٹر )گرین ٹائون کے علاقے مسلم چوک باگڑیاں میں گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ بھگت پورہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5سالہ بچہ دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں خوفناک سلنڈر دھما کا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،عمارت کو شدید نقصان پہنچا ، ریسکیو اہلکار وں نے 6زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا ،دوسری طرف تھانہ شالیمار کے علاقے بھگت پورہ کی محمد دین کالونی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا ،ریسکیو ٹیم کے مطابق 5 سالہ احمد ولد ماجد پہلے سے ہی مردہ حالت میں پڑا ہوا ملاہے ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں