چونیاں:ماں بیٹا قتل کیس، مرکزی ملزم کو سزائے موت ،3کو عمر قیدو جرمانہ
قصور، تلونڈی(خبرنگار، نامہ نگار )چونیاں میں خاتون آسیہ بی بی اور ان کے بیٹے احمد کے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سردار فیصل نبی کی عدالت نے مرکزی ملزم اصغر کو ایک بار سزائے موت اور عمرقید ، دیگر 3ملزموں وقاص، شہزاد اور ارسلان کو دو، دو بار عمر قید اورتمام ملزموں کوفی کس 10 لاکھ روپے جرما نہ کی سزا سنادی ہے ۔
یاد رہے کہ گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی آسیہ بی بی اور ان کے بیٹے احمد کو چونیاں بائی پاس پر عدالت سے واپسی کے دوران اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔