اسٹاک ایکسچینج:تیزی،ایک لاکھ 81ہزارکی حد بحال

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،ایک لاکھ 81ہزارکی حد بحال

887پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 181398پر بند ہوا 120ارب روپے سے زائد منافع،53فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران مفاہمت ، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز سے اختتام تک تیزی کی جانب گامزن رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی ،تیزی کے سبب 53.33فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 1کھرب 20ارب 71کروڑ 61لاکھ 62ہزار 031 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 1358پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 887.19 پوائنٹس کے اضافے سے 181398.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 257.23 پوائنٹس کے اضافے سے 54098.50 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 651.22پوائنٹس اضافے سے 109207.09 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1632.68 پوائنٹس کے اضافے سے 258982.79پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم0.90فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 1ارب 24کروڑ 17لاکھ 978 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طو پر495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 201 میں کمی اور 30 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں