60 سال سنگل رہنے والی بالی ووڈ سینئر اداکارہ کی شادی
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارت کی سینئر اداکارہ سہاسنی مولے نے 75 برس کی عمر میں شادی کی جس کی دلچسپ داستان انہوں نے خود سنائی۔
سہاسنی مولے وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے 6 دہائیوں تک غیر شادی شدہ رہنے کے بعد رشتہ ازدواج قائم کرنے کا سوچا۔اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں وجہ یہ بتائی کہ انہیں کوئی مناسب شخص نہیں ملا، اب ان کے شوہر ایک جانے مانے سائنٹسٹ ہیں جن کی ان سے شادی 75 دن کے اندر ہوگئی تھی۔سہاسنی نے انکشاف کیا کہ فیس بک پر انہیں اتُول کی آئی ڈی کافی دلچسپ لگی ، اداکارہ نے انہیں میسج کردیا جس کے بعد ہلکی پھلکی بات چیت کا آغاز ہوگیا۔ اتُول کے ساتھ اچھی دوستی ہونے کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور جان پہچان کے 75 دن میں ہی ہم نے شادی کرلی۔