کیا مچھر آپ کو زیادہ کاٹتے ہیں،سائنسی وجوہات جانیں
لاہور(نیٹ نیوز)موسم گرما کی شام مچھروں کے کاٹنے کے نشانات جسم کے کھلے حصوں پر نمایاں ہوتے ہیں جبکہ دیگر افراد کو ان کیڑوں کو چھوا بھی نہیں ہوتا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ محض بدقسمتی نہیں۔
کسی فرد کی منفرد بو اس بات کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،جِلدی کیمیکل 1-octen-3-ol جِلد کی چکنائی سے بنتا ہے اور مچھروں کیلئے سب سے زیادہ پرکشش ثابت ہوتا ہے ۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ حاملہ خواتین، موٹاپے کے شکار افراد اور ایسے افراد جو جسمانی طور پر زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، وہ زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں، جس کے باعث مچھروں کیلئے انہیں تلاش کرنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے ۔جسمانی حرارت بھی مچھروں کیلئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔مچھر سیاہ، نیوی بلیو اور سرخ لباس پہننے والے افراد کو زیادہ آسانی سے دیکھ لیتے ہیں۔