خاتون کے بازو سے 2زندہ کیڑے نکال لیے گئے
بیجنگ(نیٹ نیوز)جنوبی چین میں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے بازو سے 10 سینٹی میٹر لمبے 2 کیڑوں کو نکالا ہے ۔صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن کے ایک ہسپتال میں یہ خاتون بڑی گلٹی اور درد کی شکایت کے ساتھ آئی تھیں۔
وانگ نے بتایا کہ یہ گلٹی بازو میں ایک سال قبل نمودار ہوئی تھی اور پھر مسلسل بڑی ہوتے ہوتے ایک انڈے کے حجم کی ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے خاتون کے بازو سے جن کیڑوں کو نکالا وہ sparganum نامی پیراسائیٹ کی قسم سے تعلق رکھتے ہیں جو اکثر ان افراد کے جسموں میں پائے جاتے ہیں جن کا طرز زندگی ناقص اور صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے ۔وانگ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ اکثر گھر میں مینڈکوں کو پکاتی ہیں اور اسی کٹنگ بورڈ پر مارتی ہیں جس کو دیگر کھانوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق ممکنہ طور پر اسی وجہ سے خاتون کا کٹنگ بورڈ ان پیراسائیٹس سے آلودہ ہوگیا ہوگا۔