12 وارداتیں، ڈاکوؤں نے 8شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے
اختیار 4لاکھ ، لیاقت 3لاکھ 60ہزار،قاسم 2لاکھ 65ہزار نقدی لُٹا بیٹھا گرین ٹاؤن ، مغل پورہ ، بادامی باغ اور ساندہ سے 4موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ،شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے مانگامنڈی میں اختیار سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،شمالی چھاؤنی میں لیاقت سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون ، گوالمنڈی میں نسیم سے 3لاکھ 50ہزارروپے اور موبائل فون،انارکلی میں وحید سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں قاسم سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں فراز سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ، گرین ٹاؤن میں امین سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون،باٹا پور میں پرویز سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گرین ٹاؤن سے افضال ، مغل پورہ سے ثقلین ، بادامی باغ سے یاور اور ساندہ سے ریحان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔