حاملہ خواتین 45 کیمیکلز کے زیر اثر رہتی ہیں:نئی تحقیق
لاہور(نیٹ نیوز)حاملہ خواتین 45 کیمیکلز کے زیر اثر رہتی ہیں ،مطالعے میں نتائج کا موازنہ حمل کے دوران پیش آنے والے طبی حالات سے کیا۔
اس دوران 113 مختلف کیمیکلز کی جانچ کی گئی ۔تحقیق میں اوسطاً ہر خاتون کے نمونے میں 45 مختلف کیمیکلز پائے گئے جبکہ بعض خواتین کے جسم میں یہ تعداد 64 تک ریکارڈ کی گئی۔ان کیمیکلز میں پلاسٹک کو زیادہ نرم اور لچکدار بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے کیمیکل فیتھالیٹس بھی شامل تھے ۔ تحقیق کی سینئر محقق ٹریسی ووڈ رف نے کہا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ زہریلے کیمیکلز کے متبادل کے طور پر متعارف کرائے گئے بعض نئے مرکبات بھی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا کہ پولی سائکلک ایرومیٹک ہائیڈروکاربنز نامی کیمیائی مرکبات جو کوئلہ، تیل، گیس اور لکڑی جلانے سے پیدا ہوتے ہیں، نومولود بچوں کے کم وزن سے منسلک ہیں۔