الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی پاکستان ایگریکلچرل کولیشن میں شمولیت
کراچی (بزنس ڈیسک)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پاکستان ایگریکلچرل کولیشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس شراکت داری کو ایک مفاہمتی یادداشت کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی جس کے تحت الغازی ٹریکٹرز ملک کے اہم کاروباری اور مالیاتی اداروں پر مشتمل اس اتحاد کا حصہ بن گیا ہے ۔یہ اتحاد پاکستان کے زرعی شعبے ، ٹیکنالوجی کے استعمال، کاروباری جدت اور عالمی مسابقت کے اصولوں پر استوار کرنے کے لیے کام کرے گا۔