فری لانسرز کیلئے 0.25فیصد فکسڈ ٹیکس 3سال برقرار

 فری لانسرز کیلئے 0.25فیصد فکسڈ ٹیکس 3سال برقرار

1ارب ڈالر زرمبادلہ کمانا نوجوانوں کی صلاحیتوں کا نتیجہ ، رانا مشہود

اسلام آباد، کراچی(بزنس ڈیسک)وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستانی فری لانسز اپنی صلاحیتوں، مہارت اور لگن کے ذریعے ملک کے لیے اپنی شاندار خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔فری لانسرز کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کی خدمات عالمی سطح پر فروخت کرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں رانا مشہود کا کہنا تھا ان کی وزارتِ فری لانس کمیونٹی کو معیشت کا ایک اہم ستون سمجھتی ہے ۔ ملک میں قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ لانے میں ان کے کردار نمایاں ہے ۔ اسی لیے حکومت نے فری لانسز کے لیے اگلے تین سال کی مدت کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم کے تحت 0.25 فیصد ٹیکس کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فری لانسز کے لیے کئی معلوماتی اور سہولت کار اقدامات متعارف کرائے ہیں جن میں 25 ہزار ڈالر تک کے لین دین کی رپورٹنگ سے استثنیٰ دینااور فری لانسز کو آمدنی کا 50 فیصد تک غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رکھنے کی اجازت دینا شامل ہے ۔ پیفلاکے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ فری لانس کمیونٹی نے ایک ہی مالی سال کے اندر 1 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدی آمدنی حاصل کرنے کا تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں