ماہرین نے گرمی میں غصے ،جھگڑوں کی سائنسی وجہ بتادی
لاہور(نیٹ نیوز)نفسیات کے ماہرین کے مطابق موسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ انسانی برداشت اور جذباتی توازن متاثر ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
اسی وجہ سے معمولی معاملات بھی تنازع کا باعث بن جاتے ہیں ۔ ماہرین اس رجحان کو ‘‘ٹمپریچر اگریشن تھیوری’’ سے تعبیر کرتے ہیں، جس کے مطابق شدید گرمی انسان کے اندر بے چینی، مایوسی اور اشتعال میں اضافہ کر سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب جسم مسلسل گرمی کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہو تو ذہنی تھکن بھی بڑھ جاتی ہے ۔ جب نیند پوری نہ ہو اور جسم مسلسل تھکن کا شکار رہے تو انسان کی جذباتی برداشت کم ہو جاتی ہے اور وہ جلد غصے میں آ سکتا ہے ۔ اگر رات کو جسم کو ٹھنڈا ہونے اور آرام کا موقع نہ ملے تو اگلے دن چڑچڑے پن، بے سکونی اور ذہنی تناؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔