رنبیر کپور ہالی ووڈ میں آڈیشن دینے سے خوفزدہ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ میں آڈیشن دینے سے خوفزدہ ہیں۔
رنبیر کپور نے کہا کہ میری مغربی فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، میری گاڑی یہاں ٹھیک چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں خوش ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں آڈیشنز دینے سے بھی ڈرتا ہوں اور ہالی ووڈ پروڈکشنز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ لوگ بڑے نامور اداکاروں سے بھی آڈیشنز لیتے ہیں جبکہ بھارت میں ایسا بہت کم ہے ۔