عاطف اسلم نے مداحوں کو اپنی نئی البم کی خوشخبری سنا دی

عاطف اسلم نے مداحوں کو  اپنی نئی البم کی خوشخبری سنا دی

لندن (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی نئی البم بارے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

عاطف اسلم نے لندن میں اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران کہا کہ کئی برس پہلے کی بات ہے کہ لاہور میں ایک ایسا لڑکا رہتا تھا، جس کے پاس جیب خرچ کیلئے بہت زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے ، کون جانتا تھا کہ وہ لڑکا 20 سال بعد لندن کے او 2 ایرینا میں ہو گا؟ عاطف اسلم نے کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس کے دوران اپنے چوتھے سٹوڈیو البم کی ریلیز کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں