شادی کی پہلی رات سلامی کے پیسے گنتی رہی:عفت عمر
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے اپنی شادی کی پہلی رات سے متعلق ایک ذاتی اور دلچسپ یاد شیئر کی ہے ۔
ایک پوڈکاسٹ میں شادی کی پہلی رات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں اس موقع کو ایک خواب کے انداز میں دکھایا جاتا ہے ، لیکن اصل زندگی اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے ۔انہوں نے اپنی شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، میں آپ کو بتاتی ہوں کہ میں نے اپنی شادی کی پہلی رات کیا کیا تھا۔ میں فرش پر بیٹھی اپنی سلامی کے پیسے گن رہی تھی، پھر ہم سو گئے ۔ مجھے بس یہ جاننے کا تجسس تھا کہ سلامی میں کتنے پیسے ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اصل زندگی میں انسان اتنا تھک چکا ہوتا ہے کہ وہ ان سب چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتا جو ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں۔