ورلڈکپ،پاکستان کا تیار کردہ چارج ایبل فٹبال توجہ کا مرکز

 ورلڈکپ،پاکستان کا تیار کردہ چارج ایبل فٹبال توجہ کا مرکز

ورلڈکپ،پاکستان کا تیار کردہ چارج ایبل فٹبال توجہ کا مرکز گیند میں خصوصی سینسر نصب، متنازعہ فیصلوں کے امکانات کم ہو جائیں گے

میکسیکو(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپِ پاکستان میں تیار کردہ چارج ایبل ‘‘ٹرائی اونڈا’’ فٹبال توجہ کا مرکزبن گیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی آفیشل میچ بال جدید ترین ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جس کے باعث ہر میچ سے قبل اسے چارج کرنا ضروری ہوگا،اس نئی گیند میں ایک خصوصی سینسر نصب کیا گیا ہے جو کھیل کے دوران گیند کی ہر حرکت، اس کے مقام اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے ہر رابطے کا ریکارڈ حقیقی وقت میں محفوظ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ جدید نظام سٹیڈیم میں نصب 12 ہائی ٹیک کیمروں کے ساتھ منسلک ہوگا جو گیند اور کھلاڑیوں سے متعلق ڈیٹا فی سیکنڈ 50 مرتبہ جمع کریں گے ۔حاصل ہونے والی معلومات وی اے آر حکام کو آف سائیڈ اور گول لائن سے متعلق فیصلوں میں مزید درستگی فراہم کرنے میں مدد دیں گی جس سے متنازعہ فیصلوں کے امکانات کم ہو جائیں گے ۔ اس بار سینسر کو گیند کے ایک پینل کے اندر براہِ راست نصب کیا گیا ہے واضح رہے کہ جرمن کمپنی ایڈیڈاس کی ڈیزائن کردہ یہ فٹبال سیالکوٹ کی کمپنی تیار کرتی ہے ۔اس فٹبال کو‘‘ٹرائی اونڈا’’ کا نام دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں