کوٹ لکھپت :درخت سے لٹکتی تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور ،مریدکے ( کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا) کوٹ لکھپت میں نامعلوم شخص کی درخت سے لٹکتی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔
نواحی گائوں تہت میں ایک درخت پر نامعلوم شخص کی لاش کو لٹکتا دیکھ کر مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے مرنے والے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق لاش کی شناخت اور قتل کی وجوہات کا جلد تعین کرلیا جائے گا۔ادھر مریدکے میں 22سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ محلہ سلطان پارک کے رہائشی نوجوان عدیل نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے آپ کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کیا۔