لاکھوں سوشل میڈیا فالوورز بہتراداکار کا متبادل نہیں:ثانیہ

لاکھوں سوشل میڈیا فالوورز بہتراداکار کا متبادل نہیں:ثانیہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ لاکھوں فالوورز اچھے اداکار کا متبادل نہیں ہو سکتے، پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ اترے گا تو پروڈکشن کا کام پھر سے شروع کروں گی۔

سینئر اداکارہ نے کہا میرے نانا جیل میں ہوتے تو نانی گھر کا نظام چلاتی تھیں، میری والدہ کو بھی نانی نے پڑھایا، فلمیں بننا شروع ہوگئیں، لیکن لگائیں گے کہاں؟ ملک میں سینما گھر تو موجود ہی نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا آج بھی کرائے کے گھر میں رہتی ہوں، شہزاد رائے بہت اچھا سماجی کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثانیہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد فلم سازی کو زیادہ سپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں