حسد اور ناراضی کا احساس زہریلا ہے :کنگنا رناوت

حسد اور ناراضی کا احساس  زہریلا ہے :کنگنا رناوت

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت نے نئی نسل کے اداکاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حسد اور ناراضی کا احساس زہریلا ہے۔

ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے سیکھنے کے لیے ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے جو زیادہ باصلاحیت ہو، اگر کوئی مجھ سے کم باصلاحیت ہے تو اسے میرا تحفظ ملنا چاہیے ، مجھے ان کے ساتھ ایسے سلوک کرنا چاہیے جیسا کہ ایک سرپرست کرے گا اور اگر کوئی مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہے تو قدرتی طور پر مجھے ان سے سیکھنا چاہیے اور ان کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں