فٹبال ورلڈ کپ ، گڈانی کے نوجوانوں کی ریت پر شاندار تخلیق
لاہور(سپورٹس ڈیسک)گڈانی کے ساحل پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اور آفیشل لوگو کی شاندار ریتیلی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فنکار سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے ریت پر فٹبال ورلڈ کپ کی شاندار تصویر بنا کر دل جیت لیے ، گڈانی کے ساحل پر ریت پر بنی تصاویر کے ذریعے فٹبال سے محبت کا منفرد اظہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔نوجوان فنکار کے مطابق عوام کی فیفا ورلڈ کپ سے محبت کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔