ہاکی پرو لیگ ،سپین کیخلاف پاکستان کو پانچ،ایک سے شکست

 ہاکی پرو لیگ ،سپین کیخلاف پاکستان کو پانچ،ایک سے شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، سپین کے خلاف پاکستان کو پانچ،ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیلجیئم میں جاری پرو لیگ کے مرحلے میں پاکستان کے خلاف سپین شروع ہی سے حاوی رہا۔ پہلے کوارٹر میں نکولس الواریز نے گول کرکے سپین کو برتری دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں پیپ کنل نے سات منٹ کے فرق میں دو گول کرکے سکور ہاف ٹائم پر 3-0کردیا۔ سپین نے آخری کوارٹر میں مزید دو گول کرکے 1-5 کی سکور لائن مکمل کی۔یہ پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 10 ویں شکست ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں