ملکی نام روشن کرنیوالے کانسٹیبل کیلئے انعام کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی جی سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی سند اور انعام کا اعلان کر دیا۔
بینکاک میں منعقدہ سینئر فزیکس مقابلے میں سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔انہوں نے جونیئرمسٹریونیورس 2026 کا گولڈ میڈل اورجبکہ مسٹریونیورس مینز فزیک مقابلوں میں برانز میڈل بھی حاصل کیا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حمزہ احمد کی کامیابی سندھ پولیس اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے ، وطن واپسی پر کانسٹیبل حمزہ احمد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔