ورلڈ کپ:سکاٹ لینڈ نے ہیٹی،آسٹریلیانے ترکیہ کو ہرادیا
ورلڈ کپ:سکاٹ لینڈ نے ہیٹی،آسٹریلیانے ترکیہ کو ہرادیا سوئٹزر لینڈ قطر ،مراکش اور برازیل کے میچز ایک،ایک گول سے برابر
سان فرانسسکو،نیوجرسی (سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ2026 میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ میچ کے آخری لمحات میں آخر کار قطر کے کھلاڑیوں کی کوششیں کامیاب ہوئیں، ایک موو پر ان کی جانب سے بوالم کھوکھی نے ہیڈ کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا، اسی سکور پر میچ کا خاتمہ بھی ہوا۔ ادھر مراکش اور برازیل کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ ایک اور میچ میں سکاٹ لینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹی کو ہرا دیا۔سکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی ۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے جان میکگن نے گول کیا۔واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیل رہی ہے ۔ جبکہ آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو ہرا دیا۔آسٹریلیا نے ترکیہ کو دو، صفر سے شکست دی ۔آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔دوسرا گول آسٹریلیا کی جانب سے میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں سکور کیا۔