دکاندار کا تشدد، 14سالہ ملازم لڑکا جاں بحق

دکاندار کا تشدد، 14سالہ  ملازم لڑکا جاں بحق

کاہنہ (نمائندہ دنیا)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ چونگی امر سدھو میں کریانہ سٹور کے مالک کے تشدد سے 14 سالہ علی حسن جاں بحق۔

 واقعات کے مطابق 14 سالہ علی حسن چونگی امرسدھو میں سمیع اللہ کے کریانہ سٹور پر کام کرتا تھا سمیع اللہ نے معمولی بات پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہو گیا، فیکٹری ایریا پولیس فوری موقع پر پہنچی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم  کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ۔ مقتول کے بڑے بھائی کاشف کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ایس پی کینٹ کی ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں