12وارداتیں،ڈاکوؤں نے 8شہریوں کو لوٹ لیا
شہزاد 2لاکھ 35ہزار،جاوید 2لاکھ 30،ولید 1لاکھ 65ہزار سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 12وارداتیں،شہریوں کوساڑھے 8لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شمالی چھاؤنی میں شہزاد سے 2لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل ،کوٹ لکھپت میں جاوید سے2لاکھ 30 ہزار روپے اور موبا ئل ،ٹاؤن شپ میں ولید سے 1لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل ، ریس کورس کے علاقہ میں یوسف اور لٹن روڈ میں الماس سے ایک، ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل ،شیرا کوٹ میں ریاست سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل ، چوہنگ میں اجمل سے 15 ہزار نقدی، گجر پورہ میں مہران سے 7 ہزار نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے مصری شاہ سے ادریس، برکی سے نواز ، شالیمار سے انجم اور گلشن راوی سے جواد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔