گوجرانوالہ:غیرت کے نام پر بیٹی،داماد،گھریلو ملازم قتل
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی ،داماد اور گھریلو ملازم قتل ،ملزم فرار ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر لرزہ خیز واردات کا یہ واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقہ منڈیالہ وڑائچ میں پیش آیا ۔ مقتولین میں فائزہ، اس کا شوہر وحید اور گھریلو ملازم ذوالفقار شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائزہ نے تقریباً تین ماہ قبل والدین کی مرضی کے خلاف وحید سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کا والد طارق ناراض تھا گزشتہ رات ملزم نے دونوں کو بہانے گھر بلایا اور قتل کر دیا جبکہ موقع پر موجود نوکر ذوالفقار بھی مارڈالا۔