بغیر لائسنس 17سال تک ہوائی جہاز اڑانے والا پائلٹ

بغیر لائسنس 17سال تک ہوائی جہاز اڑانے والا پائلٹ

اونٹاریو (نیٹ نیوز)کینیڈا کی فضائی کمپنی ایئر کینیڈا کے ایک سابق کپتان کو تقریباً 17 سال تک مبینہ طور پر مناسب پائلٹ لائسنس کے بغیر سینکڑوں پروازیں چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی پیل ریجنل پولیس کے مطابق چار ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد ایئر کینیڈا کے سابق کپتان جیفری وال پر دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ جیفری وال پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2009 سے 2025 کے درمیان جعلی لائسنس کا سہارا لے کر 900 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں اڑائیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ جیفری وال نے سال 2025 میں اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ایئر کینیڈا اور شہری ہوا بازی کے اعلیٰ حکام کو اندھیرے میں رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں