370کی بریانی،ایک جملہ نوجوان کی زندگی برباد کرگیا

370کی بریانی،ایک جملہ نوجوان کی زندگی برباد کرگیا

ممبئی(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو نے ، جسے ‘370 روپے کی بریانی’ کا نام دیا جا رہا ہے ، ایک نوجوان کیلئے سنگین مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔

 بھارت کے علاقے گڑگاؤں کے بائیس سالہ ہمانشو جانگرا نے کہا کہ انہوں نے ایک لڑکی کے ساتھ کھانا کھایا جس پر 370 روپے خرچ ہوئے اور بعد میں جب لڑکی نے ان سے ڈراپ کرنے کو کہا، تو وہ حیران رہ گئے ۔ ان کے مطابق، چونکہ انہوں نے کھانے کی قیمت ادا کی تھی، اس لیے وہ کچھ ‘واپس’ حاصل کرنے کے حقدار تھے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس خرچ کو وصول کریں گے ۔ سوشل میڈیا پرہمانشو کے اس رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔گڑگاؤں کی کمپنی ‘سٹاروک ڈیزائن’ نے ، جہاں ہمانشو کام کر رہے تھے ، ان کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے ۔ کمپنی کے بانی، وویک وشوکرما نے کہا کہ یہ باتیں ان کی کمپنی کے اصولوں کے خلاف ہیں اور نئی نسل پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں