یاور حسین نے پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر یاور حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے ۔
اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی یاور حسین نے ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں کی فیڈریشنز کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔