پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ دینے پر کام کر رہے ہیں :بھارتی وزیر

پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ دینے پر کام کر رہے ہیں :بھارتی وزیر

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں )ایک سینئر بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی جانب دریائی پانی کو روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔۔۔

 ، اس بات کو یقینی بنا رہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کی طرف’’پانی کا ایک قطرہ بھی‘‘نہ جانے دیا جائے ۔بھارتی مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور معطل رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نریندر مودی کی حکومت ایک ایسے وقت کے پابند منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت سندھ طاس کے پانیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال خود بھارت کے اندر یقینی بنایا جا سکے ۔بھارتی وزیر کے مطابق اس پورے عمل کی نگرانی بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ خود ذاتی طور پر کر رہے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پچھلے سال (اپریل 2025) پلوامہ پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی عروج پر ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں