لاہور اورساہیوال میں پولیس مقابلے 3ملزم زخمی حالت میں گرفتار
لاہور،ساہیوال (کرائم رپورٹر،خبرنگار) لاہور اورساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ ڈیفنس سی کے پولیس اہلکار فیز 7 آمنہ چوک موجود تھے اور 2موٹر سائیکل سواروں کو ر کنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے فائرنگ کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی ،
فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکواسامہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو ڈکیتی و چوری کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ادھر ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی پولیس نے ویو ہوٹل کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سوار وں کو رکنے کا اشارہ کیا توملزم رکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے ۔ پولیس نے تعاقب کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو زخمی ملزم گرفتار کر لیے گئے جن کی شناخت منشیات فروش عبدالقیوم عرف چھوٹو اور شرجیل مسیح کے نام سے ہوئی ہے ۔