شام اور لبنا ن پر اسرائیلی حملے ترکیہ کیلئے خطرہ :اردوان

شام اور لبنا ن پر اسرائیلی حملے ترکیہ کیلئے خطرہ :اردوان

کچھ عناصر اسرائیل کیساتھ مل کر مشرقی بحیرہ روم میں سازشیں کر رہے اسرائیل کوحدمیں واپس لانا چند ممالک نہیں پوری انسانیت کی ذمہ داری :خطاب

انقرہ(رائٹرز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے شام اور لبنان پر حملے اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ اب وہ ترکی کیلئے بھی خطرہ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل افریقی ممالک اور بحیرہ روم کے خطے کو بھی عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کچھ چھوٹے عناصر اسرائیل کے ساتھ مل کر مشرقی بحیرہ روم میں سازشیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور ترک قبرصیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا جواب سخت اور واضح ہوگا۔اردوان نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف واضح مؤقف اختیار کریں ، اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی حدود میں واپس لانا صرف چند ممالک نہیں بلکہ پوری انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں