جویریہ سعود نے حج کے سفر کے دوران یادگار واقعہ بیان کر دیا
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے حج کے سفر کے دوران پیش آنے والا ایک روحانی اور یادگار واقعہ بیان کر دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ دورانِ حج مجھے اچانک اپنے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو محسوس ہونے لگی، حالانکہ میں نے کوئی عطر استعمال نہیں کیا تھا، اس پر میں نے ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ کیا یہ خوشبو حج پر اثر انداز ہو سکتی ہے ، خاتون نے مجھے مشورہ دیا کہ ہاتھ دھو لوں، میں نے ہاتھ دھوئے ، لیکن حیران کن طور پر خوشبو ختم نہ ہوئی، میرے ہاتھوں میں عطر کی مہک مسلسل 3 دن تک برقرار رہی۔