پیسے کیلئے اب اداکار بھی انفلوئنسرز بن گئے :حاجرہ یامین

پیسے کیلئے اب اداکار بھی انفلوئنسرز بن گئے :حاجرہ یامین

کراچی (این این آئی) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی تجارتی اور مالی اہمیت میں اضافے کے باعث اب بہت سے اداکار بھی آہستہ آہستہ انفلوئنسرز کے کردار میں نظر آنے لگے ہیں۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ اداکار اور انفلوئنسر دو الگ شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کا کام ایک دوسرے سے مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی اصل پہچان اس کی اداکاری اور کردار نگاری ہوتی ہے ، جبکہ انفلوئنسرز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے سامعین سے رابطہ رکھتے ہیں۔ان کے مطابق اس تبدیلی نے دونوں شعبوں کے درمیان موجود فرق کو کافی حد تک دھندلا دیا ہے ۔ اب اداکاروں کی آن لائن سرگرمیاں بھی ان کی عوامی شبیہ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں