پاکستان نے 74 سال بعد پہلا عالمی فٹبال ایونٹ جیت لیا
پاکستان نے 74 سال بعد پہلا عالمی فٹبال ایونٹ جیت لیا مالدیپ میں افغانستان کو 0-2 سے ہرا کرڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم نے مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 سال بعد ملکی تاریخ کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔اس تاریخی فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے پچھاڑ کر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ گرین شرٹس نے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش سے میچ ڈرا کھیلا، میزبان مالدیپ کو 0-3 سے ہرایا اور افغانستان کو گروپ میچ اور فائنل دونوں میں 0-2 سے شکست دی۔ یہ پاکستان کی فٹبال تاریخ کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے ۔ اس سے قبل پاکستان 1952 میں بھارت کے ساتھ مشترکہ فاتح رہا تھا، جبکہ 1962 کے مردیکا کپ (ملائشیا) میں ٹیم رنرز اپ رہی تھی۔