ٹیکس نظام آسان اور کاروبار دوست بنایا جائے ، پیاف
لاہور (آن لائن)پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے بانی میاں شفقت علی، چیئرمین سید محمود غزنوی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ٹیکس نظام کو آسان اور کاروبار دوست بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو سستی بجلی، گیس اور دیگر توانائی ذرائع کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے ۔