پاک، جنوبی افریقہ تجارتی حجم بڑھانا ناگزیر ، ہائی کمشنر
سیالکوٹ(اے پی پی)پاکستان میں تعینات جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر روڈولف پیئر جورڈان نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانا ضروری ہے ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین گہرے سیاسی، سماجی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو باہمی تجارت اور اقتصادی شراکت داری میں نظر آنا چاہیے ۔انہوں نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کو جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس سے پاکستانی بزنس مینوں اور بالخصوص سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جس سے وہ اپنے کاروبار کو بھی وسعت دے سکتے ہیں۔