درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے آٹو صنعت متاثر ہوسکتی، پاکستان جاپان بزنس فورم

درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے آٹو صنعت متاثر ہوسکتی، پاکستان جاپان بزنس فورم

کراچی (این این آئی)پاکستان جاپان بزنس فورم نے درآمد شدہ مکمل تیار شدہ گاڑیوں اور مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے آٹو پارٹس پر درآمدی ڈیوٹی میں ممکنہ بڑی کمی کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

 فورم نے خبردار کیا کہ موجودہ ڈیوٹی ڈھانچے میں کسی بھی بڑی تبدیلی کے پاکستان کی مقامی آٹوموبائل صنعت پر سنگین اور دیرپا منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،گزشتہ چار دہائیوں کے دوران جاپانی اور پاکستانی کمپنیوں نے آٹو موبائل صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں