چاندی385،سونا12367روپے سستا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 436،دس گرام 3 لاکھ 78 ہزار 170 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 126.270 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4200 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 12627 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11364 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2830 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 385 روپے کی کمی سے 7 ہزار روپے کی سطح سے گر کر 6929 روپے پر آگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.36 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو ڈالر 278.37 روپے پر بند ہوا تھا۔