ایشوریا کی ابھیشیک کیساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہشمند
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ایشوریا نے کہا کہ مجھے امید ہے جلد کسی فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاؤں گی اور ایسا ہونا بھی چاہیے ۔اس سے قبل اداکار کے شوہر خود بھی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن صحیح وقت پر اچھی سکرپٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔