مونگ پھلی کی کاشت کیلئے شرح بیج 40کلو گریاں فی ایکڑ رکھیں

مونگ پھلی کی کاشت کیلئے شرح بیج 40کلو گریاں فی ایکڑ رکھیں

اچھے نکاس والی ریتلی میرا زمین موزوں ،ترقی دادہ اقسام باری 2000، بارڈ 479 اور گولڈن کاشت کریں،محکمہ زراعت پنجاب

راولپنڈی(اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے موزوں زمین کا ا نتخاب کریں۔بارشوں کے وتر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مونگ پھلی کی کاشت شروع کردیں۔ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی قدرے ریتلی میرا زمین موزوں ہے ۔ ترجمان کے مطابق زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام باری 2000، بارڈ 479 اور گولڈن کاشت کریں۔ کاشت کے لئے بیج بلحاظ قسم خالص اور 90 فیصد سے زیادہ اُگاؤ کا حامل ہو۔ زیادہ پرانا، کمزور، کچی اور ٹوئی ہوئی گریوں پر مشتمل بیج کاشت کے لئے ہرگز استعمال نہ کریں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی کاشت کیلئے شرح بیج 70 کلو گرام پھلیاں یا 40 کلو گرام گریاں فی ایکڑ رکھیں تاکہ پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد 60 سے 65 ہزار حاصل کی جاسکے جس سے پیداوار پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں